Home » تازہ ترین » شہید میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین کو سپرد خاک کر دیا گیا

شہید میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین کو سپرد خاک کر دیا گیا

کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مہمند ایجنسی میں شہید ہونے والے میجر عدیل شاہد کی نماز جنازہ کراچی جبکہ سپاہی فراز حسین کی نماز جنازہ کوٹلی آزاد کشمیر میں ادا کی گئی جبکہ دونوں شہداء کو فوجی اعزازات کیساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ میجر عدیل شاہد گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر ضلع مہمند میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عدیل شاہد کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی سمیت اعلیٰ فوجی افسران اور سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جبکہ انہیں فوجی اعزازات کیساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

دوسری طرف پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوان فراز حسین شہید کی نماز جنازہ ہوائی جہاز گرائونڈ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران، مختلف سیاسی ،مذہبی،وکلاء، تاجر جماعتوں کے رہنمائوں، عوام علاقہ سمیت ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے ایک بار پھر پاک فوج کو نشانہ بنایا تھا۔ پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر اور ایک سپاہی شہید ہو گئے تھے۔

About Admin

Google Analytics Alternative