انٹرٹینمنٹ

صباقمر سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد معروف بلاگر عظیم خان نے شادی کرلی

صباقمر سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد معروف بلاگر عظیم خان نے شادی کرلی

گلوکار، بلاگر اور انفلوئنسر عظیم خان کی شادی کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔2021ء میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ رشتہ بننے اور شادی کے قریب پہنچ کر اس رشتے کے ٹوٹ جانے کے بعد اب عظیم خان نے شادی کر لی ہے۔گلوکار عظیم خان نے اپنی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک لمبے سے نوٹ کے ساتھ شیئر کی ہیں۔اپنی دلہنیا کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے عظیم خان نے بتایا ہے کہ وہ اپنے قریبی دوستوں اور فیملی کی موجودگی میں شادی جیسے خوبصورت رشتے میں بندھ گئے ہیں۔عظیم خان نے شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے لاہور کی مسجد وزیر خان کا انتخاب کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے