Site icon Daily Pakistan

صحافیوں پر فردِ جرم عائد کرنے کا عدالتی فیصلہ، براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا اظہارِ تشویش

دہشت گردی کیس، عدالت نے عمران خان کومزید ریلیف دے دیا

دہشت گردی کیس، عدالت نے عمران خان کومزید ریلیف دے دیا

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، پاکستان بار کونسل اور انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے عدالتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

متعلقہ تنظیموں اور اداروں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انصار عباسی نے رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق خبر دے کر محض اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریاں نبھائیں، اس خبر کی اشاعت پر صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے سے ایسی نظیر قائم ہو گی جس کے نتیجے میں آزادی اظہار کے دیگر دشمن میڈیا کے خلاف مزید اقدامات کر سکتے ہیں۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق صحافی عوام کو آگاہی دینے کی اپنی ذمہ داریاں اخلاص سے نبھاتے ہیں، پیشہ ورانہ فرائض میں صحافیوں پر فردِ جرم سے آزادی اظہار پر سنگین نتائج ہوں گے۔ مشترکہ بیان میں معزز جج صاحبان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

Exit mobile version