Site icon Daily Pakistan

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی متاثرین منگلا ڈیم کےحوالے سے اجلاس کی صداارت

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی متاثرین منگلا ڈیم کےحوالے سے اجلاس کی صداارت

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی متاثرین منگلا ڈیم کےحوالے سے اجلاس کی صداارت

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہاں میرپور پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے حوالے سے اب تک کی جانیوالی پراگرس کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور ذیلی کنبہ جات کے لیے بنائے جانے والے ٹاؤن پلاننگ پربریفنگ لی۔ جائزہ اجلاس میں وزیر فزیکل پلاننگ و ہاوسنگ چوہدری یاسر سلطان، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر سید آصف حسین،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر لیاقت حسین، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمد منشاء نقشبندی،ممبر مانیٹرنگ چوہدری مختار حسین، کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی، قائمقام ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض، ڈائریکٹر جنرل سینٹرل ڈیزائن آفس محمد جواد، چیف پلاننگ آفیسر مطلوب رضا، ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری طالب حسین، کلکٹر امور منگلا ڈیم چوہدری محمد ایوب، ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل چوہدری منیر حسین،ڈائریکٹر ورکس ایم ڈی ایچ اے چوہدری انعام الحق، اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر،تحصیلدار سید کلیم عباس شاہ اورتحصیلدار محمد محمود بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کومتاثرین منگلا ڈیم کے اضافی کنبہ جات کے لیے بنائے جانے والے ٹاؤنز کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔

Exit mobile version