سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن، سرغنہ سمیت 4 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 27 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے دوران 4 خوارج سرغنہ باتور سمیت ہلاک ہوگئے جبکہ 3 خوارج زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 خوارج جہنم واصل
- by Daily Pakistan
- نومبر 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 48 Views
- 2 ہفتے ago