پاکستان

ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،3اہلکار شہید،2دہشتگرد ہلاک

kurrum ajency

راولپنڈی:قبائلی علاقے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ سے 3اہلکار شہید جبکہ2دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلہ میں دو دہشتگرد مارے گئے اور ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے43سالہ صوبیدار شجاع محمد،32سالہ نائیک محمد رمضان اور30سالہ سپاہی عبدالرحمن بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں موجود دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لئے علاقے کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرم کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پر پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کیااور شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri