کالم

ضمنی الیکشن۔عمران خان کی جیت

a r tariq

ضمنی الیکشن 2022ءمیں8قومی اسمبلی ،3 صوبائی اسمبلی نشست پر 6 قومی ، 2صوبائی سیٹ جیت کر تحریک انصاف ایک بار پھر پی ڈی ایم پر واضح برتری لے گئی جوکہ اس کی ایک بہت بڑی فتح ہے۔13جماعتی اتحادپی ڈی ایم کے بیانیے کے مقابلے میں عمران بیانیہ کی جیت اور اس کو تقویت دے رہی ہے۔ایک اہم اور مشکل وقت میں تحریک انصاف کی نمایاں طور جیت کوئی معمولی واقعہ نہ ،ایک تاریخی مقام رکھتی ہے اور پھر ایک ایسے وقت میں جب تحریک انصاف قومی اسمبلی میں بھی نہیں ہے لانگ مارچ کا ارادہ رکھتی ہے ۔ اگر تحریک انصاف لانگ مارچ کرتی ہے تو تحریک انصاف لانگ مارچ میں جان ڈال دے گی۔موجودہ ضمنی الیکشن ایک ریفرنڈم تھا ،جس میں تحریک انصاف خالصتا محب وطن افراداور عوامی قوت سے سرخرو ٹھہری ہے ۔ پاکستان کی عوام نے عمران بیانیہ کو موتیوں میں پرو کرعمران خان کو کامیاب و کامران کروا کر پی ڈی ایم کی شکست پر مہرثبت کردی ہے۔ پاکستان کی باشعور عوام نے بتادیاہے کہ انہیں یہ حکومت کسی صورت قبول نہیں ہے۔وہ ان لوگوں سے بیزار ہیں۔وہ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ کیا صحیح کیا غلط ،کون سچا کون جھوٹا اور وہ بدخواہوں اور خیر خواہوں کے درمیان فرق کو بخوبی سمجھتی ہے ۔ کون پاکستان کا رکھوالا اور کون اس سے کھلواڑ کر رہا، اچھی طرح جانتی ہے۔ یہ عمران خان کا دیا ہواوہ شعور ہے کہ جس نے جاگیرداروں ،سرمایہ داروں،رسہ گیروں کے ہاتھوں ہر طرح سے یرغمال ازل سے بنے ©©©©©”بتوں “میں سیاسی ،علمی ،عقلی شعور پیدا کرکے انہیں جگادیاہے اور ان کے سامنے اس ملک کے سارے ’خیر خواہوں،اور’مہربانوں‘کو سربازار ننگا کر کے رکھ دیاہے۔قوم کے سامنے اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت سے لے کر اب تک میں وہ وہ کچھ سامنے لاکر رکھ دیاہے کہ سب کچھ سامنے آگیاہے کہ قوم دنگ و پریشان سوچتی رہ گئی اور اب تک سوچ وبچار کا یہ سلسلہ جاری ہے۔اس کرپٹ ٹولے کا کیسزمیں پھنسنا اور پھر ان سے بچنا دونوں ہی قوم کو محظوظ و محفوظ کرگیاہے۔وہ سمجھ گئے ہیں کہ یہ دیس ایسے لوگوں کی جاگیر بن چکا،اس میں تبدیلی ضروری اور یہ تبدیلی ان کرپٹ افراد کے مقابلے میں عمران خان کوجتوااور لاکر ہی آئے گی۔اسی سوچ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وہ عمران خان کے ساتھ مسلسل کھڑے عمران خان کو جتواکر ایک ناقابل یقین ”سیاسی تاریخ “رقم کیے بے شمارنام نہاد سیاستدانوںکوانتہائی زبردست ضربیں لگا رہے ہیں۔ پھر اس کے علاوہ عمران خان کا بیانیہ ،ان کی این آر او لینے کی کوششوں کی بازگشت جیسے بیان،سارے کرپٹ لوگوں کا اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھے ہوجانا جیسا بیان،پی ڈی ایم کی تشکیل کے اصلی مقاصد بتانا،جیسی باتیں دل کو بھاہ گئی ہیںاور ساتھ ساتھ امریکہ کو اڈے نہ دینا ، ایبسلیوٹلی ناٹ کہنا،ہم کوئی غلام ہیںاور اب دو روز قبل امریکن صدرجوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں بارے من گھڑت ،بے بنیاد الزام پر بہترین جواب اور امریکہ کو للکار اتنا پسند آیاہے کہ عمران خان پاکستان کے اتنے مقبول اور عظیم لیڈر بن گئے ہیں کہ آج ہر طرف عمران عمران اور عمران خان کی ہی بات ہے۔ہر طرف عمران کامیایاں زیربحث ہیں ۔ ہر طرف شرمندگی و ندامت پی ڈی ایم کےلئے ہے اور ہرطرف چمکتاتارا بنا عمران ہے جو ہر سو پھیلے چمک دھمک رہا ہے ۔ امریکہ کو للکار کے ساتھ مزید بہتر ہوتا عظیم لیڈر بنتا جارہاہے ۔پی ڈی ایم کےلئے واقعی خطرناک اور عوام کےلئے مسیحاکا روپ دھارے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri