بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 22.1°C
Wednesday, 18 November 2026 | پاکستان: 9 جمادی الثانی 1448

طالبان کے خواتین سے غیرانسانی سلوک کی ذمہ داری پشتون ثقافت پر ڈالنے کی کوشش کی تھی، ملالہ یوسفزئی

Monday, 6 February, 2023

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم سے روکنا پشتونوں کا نہیں طالبان کا کلچر ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے بیان پر ردعمل میں لکھے گئے مضمون میں ملالہ کا کہنا تھا کہ منیر اکرم نے معذرت تو کر لی ہے مگر ان کا یہ بیان طالبان کے خواتین سے غیرانسانی سلوک کی ذمہ داری پشتون ثقافت پر ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان اپنے مقاصد کے حصول کے لیے عقائد اور کلچر کو گڈ مڈ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اپنے اس بیان پر معذرت کر لی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بچیوں کو نہ پڑھانے کا تعلق مذہب سے نہیں بلکہ پشتون کلچر سے ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *