Site icon Daily Pakistan

سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات چوری

سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات چوری

سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات چوری

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان عرف سلّو بھائی کی بہن ارپیتا خان کے گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات چوری ہو گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارپیتا خان کے ممبئی میں قائم گھر پر کام کرنے والے ایک ملازم نے تقریباً 5 لاکھ مالیت کے ہیروں سے جڑے سونے کے زیورات (جھمکے) چوری کر لیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری کا یہ واقعہ رواں ہفتے پیر کی صبح پیش آیا تھا۔دوسری جانب ارپیتا خان کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ممبئی پولیس کے مطابق ملزم سندیپ ہیگڑے تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر کے فرار ہوگیا تھا۔ارپیتا خان کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف بھارتی پینل کوڈ کی دفعہ 381 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ چوری شدہ زیوارت تاحال برآمد نہیں کیے جا سکے ہیں۔

Exit mobile version