Site icon Daily Pakistan

عادت کے بعد ’کہانی سنو‘ پچھلے 20 سالوں میں سب سے مشہور گانا ہے، گوہر ممتاز

عادت کے بعد ’کہانی سنو‘ پچھلے 20 سالوں میں سب سے مشہور گانا ہے، گوہر ممتاز

عادت کے بعد ’کہانی سنو‘ پچھلے 20 سالوں میں سب سے مشہور گانا ہے، گوہر ممتاز

کراچی: گلوکار و اداکار گوہر ممتاز کا کہنا ہے کہ ان کے بینڈ کے گانے ’عادت‘ کے بعد ’کہانی سنو‘ 20 سالوں بعد سب سے مشہور گانا ثابت ہوا ہے۔دی جل بینڈ کا مشہورِ زمانہ گانا ’عادت‘ عاطف اسلم نے گایا تھا جبکہ اس گانے کے کمپوزر گوہر ممتاز ہیں یہ وہ گانا تھا جس نے اس بینڈ اور عاطف اسلم کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔عادت 20 برس پہلے ریلیز ہوا تھا تاہم اس کی مقبولیت آج بھی پہلے جیسی ہے اور مداح اسے آج بھی بیحد پسند کرتے ہیں۔تاہم ان دنوں کوک اسٹوڈیو کے گانے کنا یاری سے مشہور لیاری سے تعلق رکھنے والے گلوکار کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سُنو‘ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور اسے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

Exit mobile version