اسلام آباد: پاکستان واپس پہنچنے والے عازمین حج کو آب زم زم اب مفت نہیں ملے گا۔رواں سال سے عازمین حج کو آب زمزم مفت نہیں ملے گا بلکہ اسے خریدنا پڑے گا، ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پر صرف 5 لیٹر آب زمزم ملے گا، آب زمزم کیلیے فی کس 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے جو 15 سعودی ریال بنتے ہیں۔پاکستانی حاجیوں کو 8 لاکھ 96 ہزار لیٹر آب زمزم فراہم کیا جائے گا، 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے آب زمزم کی قیمت حج اخراجات میں پیشگی لی جا رہی ہے۔
پاکستان
عازمین حج کو آب زم زم اب مفت نہیں ملے گا
- by Daily Pakistan
- مئی 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 253 Views
- 2 سال ago
