انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ نے 23 فٹ لمبی ساڑھی پہننے کی مشکلات بیان کر دیں

عالیہ بھٹ نے 23 فٹ لمبی ساڑھی پہننے کی مشکلات بیان کر دیں

مشہور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے رواں سال کے میٹ گالا میں شاندار انداز میں ڈیبیو کیا اور تقریب کے دوران 23 فٹ لمبی ساڑھی پہن کر توجہ کا مرکز بنیں۔عالیہ بھٹ نے حال ہی میں مشہور بھارتی کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین کپل شو 2’ میں شرکت کی۔انہوں نے شو کے دوران اپنے میٹ گالا ڈیبیو پر ہنستے ہوئے کہا کہ ایسے کپڑے پہن کر باتھ روم جانا تقریبا ناممکن ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اتنی لمبی اور بھاری ساڑھی پہننے کی وجہ سے وہ تقریب کے دوران 6 گھنٹے تک واش روم نہیں جا سکیں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا میں جو انوکھی ساڑھی پہن کر شرکت کی تھی اسے معروف بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی نے ڈیزائن کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے