Site icon Daily Pakistan

عراقی سفارتخانے نے عراق جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے معطل ویزوں کی بحالی کا اعلان کر دیا

سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق اربعین امام حسین کیلئے پاکستان سے کربلا جانے والے زائیرین کیلئے معطل ویزوں کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے

پاکستان میں موجود عراقی سفارتخانے کا چہلم امام حسین کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے معطل ویزوں کی بحالی اور دیگر سفری سہولیات سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق اربعین امام حسین کیلئے پاکستان سے کربلا جانے والے زائیرین کیلئے معطل ویزوں کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اربعین امام حسین میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لیے عراقی فضائی ریزرویشن کی سہولت دستیاب کرنے کی پیشکش کی گئی ہے پاکستانی زائرین کو ایران کے ذریعےعراقی سرحدوں سے داخل ہونے کی اجازت دینے کی سہولت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے پاکستانی زائیرین کو ضروری سفری طریقہ کارمکمل کرنے کیلئے عراقی ائیرویز کے دفتر رجوع کرنے کی ہدائیت کی گئی ہے عراقی سفارتخانے کیمطابق زائرین کے سفر کو محفوظ بنانے اورسہولیات دینے کے حوالے سے کوششوں میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی عراقی ہم منصب کو 10 ستمبرکی ٹیلیفونک کال نے کلیدی کردارادا کیا۔ سفارتخانے کی طرف سے معطل شدہ ویزا بحالی عمل میں غیر معمولی کوششوں پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی تعریف

Exit mobile version