Site icon Daily Pakistan

عمران خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی، جواب دینا ہو گا، بلاول بھٹو

ن لیگ نے بندوبست کیا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہو، شکایت بھی اسی سے ہے، بلاول

ن لیگ نے بندوبست کیا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہو، شکایت بھی اسی سے ہے، بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہو گا، میرے خاندان اور پارٹی نے ڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا۔ایک انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے، انہوں نے خود کو بچانے کے لیے اپنے کارکنوں کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہو گی، ہمیں موسمیاتی تبدیلی، غربت، معاشی حالات سے متعلق سوچ بچار کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز درپیش ہیں، افغانستان اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد اور لاہور پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی گرفتاری کی کوششیں گزشتہ روز سے جاری ہیں

Exit mobile version