Site icon Daily Pakistan

عمران خان نے مجھے ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا،وسیم اکرم کا انکشاف

waseem and imran khan

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان عمران خان نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں مجھے جنوبی امریکہ کے ایک ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا۔ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بتایا کہ عمران خان سخت کپتان تھے لیکن میں نے انکے ساتھ بہت مزے کیے۔گراؤنڈ سے باہر اپنا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کرکٹر نے انہیں کھیل کے ابتدائی دنوں میں کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں،میں ایسا ہی تھا میں تیار ہوں۔کپتان پھر ہم ا یک لب گئے جہاں انہوں نے ایک گلاس دودھ کا آرڈر دیا جو عجیب تھا لیکن کلب میں عمران خان سے مصافحہ کرنے کے لئے بہت سی لڑکیوں کو وہاں دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔وسیم اکرم1992میں عمران خان کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ایک اہم رکن تھے۔

Exit mobile version