Site icon Daily Pakistan

عمران خان کو سنگین دھمکیوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، ملزم رائے قمر گرفتار

عمران خان کو سنگین دھمکیوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، ملزم رائے قمر گرفتار

عمران خان کو سنگین دھمکیوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، ملزم رائے قمر گرفتار

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سنگین دھمکیوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین ضلع حافظ آباد رائے قمر کو گرفتار کرلیا گیا۔
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اظہر مشوانی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ حافظ آباد پولیس نے رائے قمر کو مفروری کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔
ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین ضلع حافظ آباد رائے قمر کی عمران خان کو سنگین دھمکیاں دیں، جس کا وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے سخت نوٹس لیا، پولیس نے ملزم رائے قمر کو گرفتار کرلیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین ضلع حافظ آباد رائے قمر کی جانب سے عمران خان کو سنگین دھمکیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ قتل کی دھمکیاں دینے والے کو قانون کی گرفت میں لایا جائے جبکہ عمران خان کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

Exit mobile version