Site icon Daily Pakistan

عمران خان کو لائف تھریٹس کس سے ہیں؟

عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو لائف تھریٹس کے باعث سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عمران کان کی رہائش گاہ زمان پارک کا دورہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے بیان جاری کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر ممکنہ حملے کے خدشے پر ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔
مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں وفاقی اداروں کو اس لئے شامل نہیں کیا کیونکہ عمران خان کو ان کے سربراہ پر شک ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی مزید سخت کر کے اسے نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز وہاں مزید نفری بھی تعینات کی گئی۔

Exit mobile version