Site icon Daily Pakistan

عمران خان کیخلاف میں نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا، وزیر اعظم

عمران نیازی کا پاک فوج کو بدنام کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، وزیراعظم

عمران نیازی کا پاک فوج کو بدنام کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی بھی مقدمہ میں نے قائم نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی آج تک گرفتاری سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانون خود حرکت میں آیا ہے جبکہ اس نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر اپنے دور میں ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج تک گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی اور عدلیہ کے خلاف انتہائی مذموم گفتگو کی، وہ گرفتاری سے بچنے کیلیے کبھی بزرگی تو کبھی بیماری کے سہارے ڈھونڈ رہا ہے۔شہباز شریف نے توشہ خانہ سے تحائف لینے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ قیمت ادا کرکے قانونی طورپر تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، سب نے قانون کے مطابق تحفے رکھے اور اس میں کوئی غلط بات بھی نہیں اور نہ ہی یہ کوئی جرم ہے البتہ عمران خان نے تحفہ فروخت کر کے جھوٹ بولا اور جعل سازی سے دوست ملک کا قیمتی تحفہ فروخت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے متعلق جعلی رسیدیں جمع کرائی، اُس نے دبئی میں گھڑی فروخت کی اور اس کی اسلام آباد کے دکاندار کی جعلی رسید ظاہر کر کے کم پیسے توشہ خانہ میں جمع کرائے جبکہ اُن کی اہلیہ نے بھی کروڑوں روپے کے تحائف توشہ خانہ سے لیے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت ختم ہونے پر شرمناک جھوٹ بولا کہ امریکا نے اُن کا اقتدار ختم کیا، مجھے ملک کے دیوالیہ ہونے کا تو علم تھا مگر اس بات کا معلوم نہیں تھا کہ عمران خان آئی ایم ایف کی شرائط سے پیچھے ہٹ چکے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط بھی ہم نیمان لیں، چند دن میں آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا، عمران خان ملک کودیوالیہ کرکے سب کا اعتماد ختم کردیا تھا۔آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق فیصلہ میرٹ پر ہوا، جی ایچ کیو سے آنے والی فہرست میں سنیارٹی کے لحاظ سے جنرل عاصم منیرکا پہلانام تھا۔

Exit mobile version