Site icon Daily Pakistan

عمران خان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

مریم نوازتمہارےاعصاب پرطاری ہے:وفاقی وزیراطلاعات

مریم نوازتمہارےاعصاب پرطاری ہے:وفاقی وزیراطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، نہ ہی ان کی گرفتاری کا انتخابات میں تاخیر سے کوئی تعلق ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان قانون سے تعاون کرنے کی بجائے مسلسل قانون شکنی کر رہے ہیں، پولیس صرف عدالتی احکامات پر عمل درآمد کر رہی ہے، ان پر کرپشن کے مقدمات ہیں اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنا ہے، پولیس پر پٹرول بموں سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ پولیس کے پاس کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت 65 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت کی طرف سے جاری وارنٹ گرفتاری پولیس اسلحہ کے بغیر عمران خان کو گرفتار کرنے کےلئے زمان پارک میں موجود ہے، عمران خان کو ذمہ داری سے کام لینا چاہئے۔مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں سیکورٹی خطرات ہیں اور اسی لمحہ کہتے ہیں کہ وہ سیاسی جلسے کرنے کے لئے تیار ہیں، جب عدالت انہیں مقدمات میں پیش ہونے کا کہتی ہے تو عمران خان سیکورٹی خطرات کا بہانا بناتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی، سول وار اور افراتفری چاہتے ہیں، وہ لوگوں کو تشدد کیلئے بھڑکا رہے ہیں، عمران خان اپنی مقبولیت کو ملک میں خانہ جنگی، تشدد، انارکی کو ہوا دینے کے لئے استعمال نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس جب عمران خان کو گرفتار کرنے آتی ہے تو وہ خواتین اور بچوں کو پولیس کے سامنے کھڑا کر دیتا ہے، پاکستان کی موجودہ خراب معاشی صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کے دھانے پر پہنچایا۔

Exit mobile version