ایران کے صدر مسعود پاشکیان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری طور پر بند ہونی چاہیے، اسرائیل نے اپنے دفاع کے بہانے نسل کشی کی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر نے یوکرین جنگ کو مذاکرات کے ذریعے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ایرانی صدر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے کے فریقین سے ملاقات کرکے تعطل کو ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیاں غیر انسانی ہیں، اس سے عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ایران کے صدر مسعود پازشکیان نے کہا کہ ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے تیار ہے۔
دنیا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری طور پر بند ہونی چاہیے، ایرانی صدر
- by Daily Pakistan
- ستمبر 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 72 Views
- 2 ہفتے ago