پاکستان

فارن ایجنٹ نے ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری کی،وزیر اطلاعات

مریم نوازتمہارےاعصاب پرطاری ہے:وفاقی وزیراطلاعات

اسلام آباد:وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ چور ملکی تاریخ کا بدترین اور ناکام تجربہ تھا جس نے ترقی کرتے خوشحال ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بے روزگاروں،نالائق اور فارن ایجنٹس کی سلیکٹڈ حکومت2018سے لیکر2022اپریل تک مسلط تھی۔امپورٹڈ ٹولہ اور فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے اٹھا کر باہر پھینک دیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ استعفیٰ دیں خطوں کا بہانہ کیوں بنا رہیں ہیں،کرائیں الیکشن پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کیا تکلف ہے،فارن ایجنٹ نے ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری کی۔وزیراطلاعات نے کہا کہ فارن ایجنٹ نے ملک کے مفادات بیچے،فارن ایجنٹ نے کشمیر کا سودا کیا،فارن ایجنٹ نے اداروں کی تضحیک کی،فارن ایجنٹ نے شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلائی آج عوام کو لگا ہر زخم فارن ایجنٹ کی دین ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri