پاکستان

فتنے سن لو! تمہاری گندی سیاست کو لاشیں دینے کیلئے مائیں بیٹے جوان نہیں کرتیں، مریم نواز

سپریم کورٹ نے سرٹیفائیڈ آئین کو توڑنے والے عمران خان کو سزا کیوں نہیں دی؟ مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنے سن لو! تمہاری گندی سیاست کو لاشیں دینے کیلئے مائیں بیٹے جوان نہیں کرتیں۔عمران خان کی ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان سن لو، تمہارے مکروہ عزائم قوم نے پہچان لیے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تمہاری فتنہ فساد کی سیاست لاہور میں دفن ہوگئی ہے۔ اب گھٹنوں میں سر دے کے روؤ یا جاؤاپس چارپائی کے نیچے۔واضح رہے کہ لاہور میں عمران خان کی قیادت میں نکالی جانے والی تحریک انصاف کی انتخابی ریلی داتا دربار پہنچنے سے پہلے ہی اختتام پذیر ہوگئی۔عمران خان نے داتا دربار پہنچنے سے پہلے ہی گاڑی میں بیٹھ کر خطاب کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے داتا دربار نہ پہنچنے پر کارکن واپس روانہ ہوگئے، سینٹرل پنجاب کی قیادت نے داتا دربار چوک پر ساؤنڈ سسٹم، اسٹیج لگایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri