Site icon Daily Pakistan

فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف چھوڑنے کا امکان

فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

کئی رہنماؤں کے علیحدہ ہونے کے بعد اب فردوس عاشق اعوان کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان آج پریس کانفرنس کریں گی جس میں وہ تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرسکتی ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف بھی پارٹی سے الگ ہونے والوں کے خلاف سرگرم ہوگئی ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے مرکزی قیادت کے ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی واٹس ایپ گروپ سے عامر کیانی، امین اسلم، شیریں مزاری اور اسد عمر لیفٹ کر گئے جبکہ فواد چوہدری کو کور کمیٹی گروپ سے ہٹادیا گیا۔

Exit mobile version