Site icon Daily Pakistan

فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور آج پھر پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 345 ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی 315 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ فضائی آلودگی کے لحاظ سے بڑے شہروں میں کراچی کا 16واں نمبر ہے۔

پاکستان میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پنجاب کا دارالحکومت لاہور پہلے، بہاولپور دوسرے اور فیصل آباد تیسرے نمبر پر ہے۔

Exit mobile version