Site icon Daily Pakistan

فواد نے اپنے پارٹی صدر پرویز الہٰی کو ہانڈی مسالا قرار دیدیا

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ فواد چوہدری کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ فواد چوہدری کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے پارٹی کے صدر پرویز الہٰی کو ہانڈی مسالا قرار دے دیا۔فواد چوہدری اپنی ہی جماعت کے صدر کے خلاف بول پڑے۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہٰی کوئی عوامی لیڈر نہیں، انہیں تو ہم نے ایسے رکھا ہوا ہے جیسے ہانڈی میں مسالا ہوتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس طرح ہانڈی میں سارے مسالے چاہیے ہوتے ہیں اسی طرح پرویز الہٰی بھی ہماری ہانڈی کا ایک ضروری مسالا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی عوامی لیڈر نہیں، عوامی لیڈر تو عمران خان ہیں۔

Exit mobile version