Site icon Daily Pakistan

فیصل آباد میں ایک اور لاش قبر کھود کر نکال لی گئی

فیصل آباد میں ایک اور لاش قبر کھود کر نکال لی گئی

فیصل آباد میں زرعی زمین میں دفن شخص کی لاش قبر کھود کر نکال لی گئی۔

فیصل آباد کی سب سے بڑی تحصیل جڑانوالہ میں 7 روز قبل انتقال کرنے والے شخص کو وصیت کے مطابق زرعی زمین میں دفن کیا گیا تھا تاہم اب قبر کھود کر لاش غائب کر دی گئی۔

پولیس نے مرحوم کے رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version