Site icon Daily Pakistan

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ

وفاقی کابینہ کا انتخابات کیلیے فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا انتخابات کیلیے فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد:قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب دینے کا عزم کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی(این ایس سی)کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء،سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس نے ملکی معیشت اور امن وامان کا تفصیل سے جائزہ لیا۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ملک کی معاشی صورتحال اور چیلنجز سے آگاہ کیا اور اس ضمن میں حکومت کی طرف سے اختیار کی گئی معاشی حکمت عملی اور اقدامات کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔انٹیلی جنس اداروں نے ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور دہشتگردی کی حالیہ لہر سے متعلق عوامل اور ان کے سدباب کے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔وزیر مملکت خارجہ محترمہ حنا ربانی کھر نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی اور پاکستان کے افغانستان کی عبوری حکومت سے ہونے والے رابطوں سے آگاہ کیا۔نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس پیر2جنوری 2023کو جاری رہے گا جس میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مزید فیصلے کئے جائیں گے۔

Exit mobile version