انٹرٹینمنٹ

لائیو نشریات کے دوران ارجنٹائن کی خاتون رپورٹر کا سامان چوری

خاتون رپورٹر کا سامان چوری

دوحا: قطر میں لائیو نشریات کے دوران ارجنٹائن کی خاتون رپورٹر کا سامان چوری ہو گیا۔ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے دوحا میں موجود رپورٹر ہینڈ بیگ سے محروم ہوگئیں، اس میں رقم کے ساتھ ان کی دستاویزات بھی موجود تھیں، ڈومینکیو میٹزگر ورلڈ کپ کے افتتاح کا آنکھوں دیکھا حال ناظرین کو بتانے میں مصروف تھیں جب ان کیساتھ یہ واقعہ پیش آگیا۔انھوں نے کہا کہ وہ شائقین کے ہمراہ ڈانس کررہی تھیں تب ہینڈ بیگ چوری کرلیاگیا، انھوں نے مقامی پولیس کو رپورٹ کردی ہے، حکام نے ان سے پوچھا ہے کہ وہ چور کو کیا سزا ملتے دیکھنا چاہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے