Site icon Daily Pakistan

لاہور میں آج سے ایک ہفتے کیلئے پانچویں جماعت تک کے اسکول بند

لاہور میں آج سے ایک ہفتے کیلئے پانچویں جماعت تک کے اسکول بند

لاہور میں آج سے ایک ہفتے کیلئے پانچویں جماعت تک کے اسکول بند

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست ہے، اسموگ کے باعث پنجاب حکومت نے لاہور میں آج سے ایک ہفتے کے لیے پانچویں جماعت تک کے اسکول بند کردیے ہیں۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ سے ہی اسموگ کے معاملات بہتر کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے آج وزارت خارجہ کو خط لکھیں گے، جبکہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمے ہوں گے۔نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں اینٹی اسموگ آپریشن جاری ہے۔لاہور میں جمعے اور اتوار کی رات کو ہیوی وہیکلز داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔لاہور میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے مطابق رواں سال اکتوبر میں 1ہزار 344 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں، 2 ہزار397 گاڑیوں کے خلاف چالان اور1 کروڑ روپے کے جرمانیعائد کیے گئے، 9 ہزار گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کیا گیا اور 2 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ 5 ہزار گاڑیوں کو تکنیکی معیار پر پورا اترنے پر فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔

Exit mobile version