پاکستان

لاہور: پسند کی شادی کے 5 روز بعد جوڑا قتل، لاشیں مل گئیں

لاہور: پسند کی شادی کے 5 روز بعد جوڑا قتل، لاشیں مل گئیں

لاہور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو 5 روز بعد قتل کر دیا گیا، میاں بیوی کی لاشیں مل گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرائے عالمگیر سے میاں بیوی کی لاشیں مل گئیں، جوڑے نے 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں حسن سلیم اور عائشہ رزاق شامل ہیں۔مقتول حسن سلیم کے اغوا کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ سندر میں درج ہوا تھا۔دونوں کو غیرت کے نام پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، لاشیں سرد خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے