لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے پی ٹی آئی سینئررہنما عامر کیانی کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن پر سماعت کی۔وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے راولپنڈی، جہلم اور اٹک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تین ایم پی او کے تحت نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیے۔عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور میں ہونے والی کارروائی کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج کے دوران گرفتار کارکنوں کی رہائی کا حکم بھی دے دیا گیا۔پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو اٹک اور راولپنڈی کی جیلوں میں نظربند کیا گیا تھا۔
پاکستان
لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار و نظر بند کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا
- by Daily Pakistan
- مارچ 20, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 76 Views
- 3 مہینے ago
