اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شہری علاقوں میں فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وادی بیکا اور عین الدلیب سمیت لبنان کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 108 افراد شہید ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے 120 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر بھی بڑا فضائی حملہ کیا ہے جس میں 4 یمنی شہری شہید اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیل کے شہر غزہ میں اسکول سمیت مختلف مقامات پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں وسیع پیمانے پر جنگ سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔
دنیا
لبنان ، اسرائیل کا عمارت پر حملہ ، مزید 108 افراد شہید
- by Daily Pakistan
- ستمبر 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 59 Views
- 2 ہفتے ago