لطیف آفریدی کے قاتل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ملزم عدنان آفریدی کو سخت سکیورٹی میں پشاور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا ہے اور اس نے قتل کی وجہ ذاتی دشمن بتائی ہے، مزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
جرائم
لطیف آفریدی کے قاتل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- by Daily Pakistan
- جنوری 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 705 Views
- 2 سال ago