Site icon Daily Pakistan

لوگوں کو یقین نہیں آتا ڈاکٹر ہوں، کہتے ہیں بس نام کے ساتھ لگا لیا، شائستہ لودھی

لوگوں کو یقین نہیں آتا ڈاکٹر ہوں، کہتے ہیں بس نام کے ساتھ لگا لیا، شائستہ لودھی

لوگوں کو یقین نہیں آتا ڈاکٹر ہوں، کہتے ہیں بس نام کے ساتھ لگا لیا، شائستہ لودھی

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطورِ مارننگ شو میز بان شہرت حاصل کرنے والی شائستہ لودھی میزبان، اداکار اور ڈاکٹر بھی ہیں۔ڈاکٹر شائستہ لودھی نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی اور اب وہ بطورِ طبی ماہرِ جمالیات (Aesthetic physician) کراچی اور لاہور میں اپنا کلینک چلاتی ہیں ساتھ ہی شوبز کی دنیا سے بھی جڑی رہتی ہیں ان دنوں شائستہ ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں نظر آ رہی ہیں۔حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں شائستہ کا کہنا تھا کہ انہیں شوبز کا حصہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے اور ڈاکٹر بننے کے بعد کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے کی وجہ سے لوگ نہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے وہ جب کسی کانفرنس میں جاتیں تو سب انہیں صرف ایک میزبان یا اداکارہ کی نظر سے ہی دیکھتے تھے۔

Exit mobile version