Site icon Daily Pakistan

لکی مروت ، تھانہ صدر کے قریب دھماکہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

لکی مروت ، تھانہ صدر کے قریب دھماکہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

لکی مروت ، تھانہ صدر کے قریب دھماکہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ صدر کے قریب دھماکہ کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی تھانہ صدر پر دہشتگرد حملے کی اطلاع پر موقع پر روانہ ہوئے تھے کہ پیر والا موڑ کے قریب ان کی گاڑی بارودی مواد کے دھماکے کا نشانہ بنی ،دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت چار اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں کرامت ، وقار ،علی مرجان جبکہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل فاروق، کانسٹیبل گلتیاز ، اصغر ، امانت اللہ ، عارف اور سردار علی شامل ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ہشتگردوں نے تھانہ صدر پر حملہ کیاتھا ۔ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشتگردفرار ہوگئے تھے۔

Exit mobile version