Site icon Daily Pakistan

لیاری کی بلوچی گلوکارہ ایوا بی گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی تک پہنچنے میں کامیاب

لیاری کی بلوچی گلوکارہ ایوا بی گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی تک پہنچنے میں کامیاب

لیاری کی بلوچی گلوکارہ ایوا بی گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی تک پہنچنے میں کامیاب

کراچی: کوک اسٹوڈیو کے بلوچی گانے کنا یاری سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ ایوا بی نے گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کیلئے شاندار پرفارمنس دی ہے۔کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی بلوچی ریپر اسٹار ایوا بی کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں چرچے ہونے لگے۔ایوا بھی گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔ گلوکارہ نے حال ہی میں گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کے گلوبل سپن کے لیے اپنے ریپ ٹریک ’سن رائز ان لیاری‘ پر شاندار پرفارمنس دی ہے۔گریمی گلوبل اسپن کے لیے خصوصی طور پر لکھے گئےاس گانے میں بھی ایوا بی نے روایتی بلوچی لباس زیب تن کیا ہے جبکہ اپنے مخصوص انداز میں حجاب بھی کر رکھا ہے۔اس ریپ ٹریک کے زریعے ایوا بی نے عالمی سطح پر پاکستان کی بلوچی ثقافت اور کراچی کے علاقے لیاری کی نمائندگی کی ہے جبکہ گانے کو لیاری میں ہی فلمایا گیا ہے۔یہی نہیں بلکہ ایوا بی کے ایک ریپ ٹریک ’روزی‘ کو مشہور ہالی ووڈ سیریز ’مس مارول‘ کی ایک قسط میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

Exit mobile version