بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.6°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

لیگی قائد میاں نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ

Thursday, 20 March, 2025

سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن)کو ہوائی سفر کرنے سے روک دیا ہے۔میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں،اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں، لیکن ان کے معالج نے انہیں ہوائی جہاز کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *