کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے خالہ بننے کی خوشخبری مداحوں کو سُناتے ہوئے نومولود بھانجی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ماورا حسین نے اپنے مداحوں کو ایک خاص خبر دینے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہوں نے نوزائیدہ بچی کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔ان تصاویر میں ماورا حسین اپنی بھانجی کو گود میں اُٹھائے بےحد خوش نظر آرہی ہیں اور اس خوشی کا اظہار اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں بھی کیا۔ماورا حسین نے پوسٹ میں لکھا کہ ‘یہ چھوٹی سی پیاری ہماری زندگی میں بہت خوشیاں لے کر آئی ہے، ننھی مہربانو ہم تم سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں’۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ہیش ٹیگ میں خالہ لکھا اور ساتھ ہی اپنی دوست کو بھی ٹیگ کیا جن کی بیٹی کی ماورا خالہ بنی ہیں۔دوسری جانب اداکارہ کی یہ تصاویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں صارفین کی جانب سے یہ کہا گیا کہ یہ شاید عروہ حسین اور فرحان سعید کی بیٹی ہے۔کئی صارفین نے تو اس جوڑے کے انسٹاگرام پر جاکر جانچ پڑتال بھی کی کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ ماورا حسین کی بڑی بہن عروہ حسین نے سال 2016 میں معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ساتھ شادی کی تھی، مداح اس جوڑی کی طرف سے خوشخبری سُننے کے لیے بےتاب ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
ماورا حسین خالہ بن گئیں، بھانجی کیساتھ تصاویر وائرل
- by Daily Pakistan
- ستمبر 25, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 398 Views
- 1 سال ago