Site icon Daily Pakistan

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 50 ملین ڈالرکی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

برادر ملک متحدہ عرب امارات کی جانب سے 50 ملین ڈالرکی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام می

برادر ملک متحدہ عرب امارات کی جانب سے 50 ملین ڈالرکی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ برادر ملک یو اے ای کی جانب سے 50 ملین ڈالرکی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔شہباز شریف نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سےفون پر بات ہوئی ، یواے ای کے صدر نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔زیراعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہاکہ یو اے ای کے صدر کی دعوت پر 3 ستمبر کو یو اے ای کادورہ کرنا تھا لیکن یو اے ای کے صدر کیساتھ مشترکہ طورپردورے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یو اےای دورہ منسوخ کیاکہ سیلاب متاثرین کےریسکیو،بحالی پر توجہ دے سکوں، اس چیلنج کے دوران ہمارے ساتھ کھڑے ہونے پر ہمیشہ یو اے ای کے مقروض رہیں گے

Exit mobile version