خاص خبریں

متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی ویزہ درخواست گزاروں کے لیے نئی ہدایات جاری

متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی ویزہ درخواست گزاروں کے لیے نئی ہدایات جاری

 

اسلام آ با د:متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے ویزہ درخواست گزاروں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیںجس کے مطابق 2 جون سے صرف اپوائنٹمنٹ لیکر سفارتخانے میں داخلے کی اجازت ہو گی
بغیر اپوائنٹمنٹ کے آنے والے افراد کو کسی صورت داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اپوائنٹمنٹ سے پہلے 69 امریکی ڈالر جمع کروانا لازم قراردرخواست گزار نجی بینک میں فیس جمع کروا کر رسید ہمراہ لائیں۔یو اے ای سفارت خانہ، درخواست کے وقت اپ لوڈ کیے گئے تمام دستاویزات کی نقول ساتھ لانا بھی ضروری ہونگے
یو اے ای سفارتخانے کی ہدایت کے مطابق اصل اور نقل دونوں ہمراہ لانا ہوں گے،اپوائنٹمنٹ کوڈ موصول نہ ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جا سکتا ہے +971 2 418 6999 تصدیق کے بعد اپوائنٹمنٹ کوڈ ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے