بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 12.7°C
Monday, 16 November 2026 | پاکستان: 7 جمادی الثانی 1448

محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرری پی ڈی ایم الیکشن کمیشن گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے علی نواز اعوان

Monday, 23 January, 2023

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرری پی ڈی ایم الیکشن کمیشن گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے چیف الیکشن کمشنر اہم ترین ملکی ادارے کے سربراہ کی بجائے پی ڈی ایم کے ورکر کے طور پر کام کر رہے ہیں، من پسند تقرریوں کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے، پیر کو ایک بیان میں علی نواز اعوان نے کہا کہ محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے چونکہ پی ڈی ایم ٹولہ نیب زدہ لیڈرز پر مشتمل ہے اس لیے نگران وزیر اعلیٰ بھی نیب زدہ ہی لگایا گیا جس میں چیف الیکشن کمشنر نے بطور پی ڈی ایم “ورکر” کے بھرپور کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن ایک غیر جانبدار آئینی ادارے کے بجائے پی ڈی ایم کی ذیلی تنظیم کا کردار نبھا رہا ہے علی نواز اعوان نے کہا کہ اپنی من پسند تقرریوں کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جارہا ہے جو سنگین آئینی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پورے ملک میں الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر حیلے بہانوں سے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات میں بھی تاخیری حربے اختیار کیے جا رہے ہیں

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *