Site icon Daily Pakistan

محمد رضوان کی سفر کے دوران قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو سب کے لیے مرکز نگاہ

محمد رضوان کی سفر کے دوران قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو سب کے لیے مرکز نگاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک بار پھر شائقین کے دل موہ لیے، نیدرلینڈز سے دبئی پہنچنے والی ٹیم کے بلے باز کی سفر کے دوران قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو سب کے لیے مرکز نگاہ بن گئی۔

ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل اکاؤنٹ نے ٹی 20 ایشیا کپ 2022ء کے سلسلے میں ٹیم کی دبئی آمد کی ویڈیو شیئر کی، شیئر کردہ ویڈیو میں کھلاڑی دبئی پہنچنے کے بعد بس میں مختلف سرگرمیوں میں مشغول دکھائی دیتے ہیں، کوئی موبائل استعمال کر رہا ہے، تو کوئی کافی پی رہا ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ تھی کہ محمد رضوان قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

اس قرآن مجید کی تلاوت والی ویڈیو نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے، شائقین نے اس عمل کی خاصی پذیرائی کی اور ٹوئٹر پر تبصروں کی فہرست لگ گئی۔

وکٹ کیپر بلے باز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آن کی آن میں وائرل ہو گئی، جس کو صارفین کی جانب سے کافی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف مقابلے کے دوران محمد رضوان کی نماز پڑھنے کی ویڈیو نے بھی شائقین کرکٹ کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ صبح دبئی پہنچی تھی، یہ روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنا پہلا ٹی 20 ایشیا کپ کا مقابلہ 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گی۔

Exit mobile version