بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.3°C
Friday, 03 July 2026 | پاکستان: 18 محرم 1448

مدیحہ افتخار نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتادی

Monday, 15 May, 2023

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ افتخار نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتادی۔مدیحہ افتخار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے بتایا کہ میں نے یہ سنا تھا کہ ایک اداکار کبھی اداکاری نہیں چھوڑ سکتا اور اب مجھے اس بات پر یقین ہوگیا ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ کیونکہ ہم اداکاروں کی ذہنیت کچھ اس طرح کی ہوتی ہے کہ ہم اپنے کیریئر کے بارے میں کوئی ایک فیصلہ نہیں لے سکتے۔مدیحہ افتخار نے بتایا کہ میری زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آیا تھا کہ ایک طرف میں اداکاری کرنا بھی چاہتی تھی اور دوسری طرف میں یہ سوچتی تھی کہ مجھے شادی کرنی ہے اور اپنے گھر میں بیٹھ کر ایک پرسکون زندگی گزارنی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ میں یہ سوچتی تھی کہ میں اداکاری کیوں کررہی ہوں اور ان لوگوں پر رشک کرتی تھی جوکہ اپنے گھر میں بیٹھ کر پرسکون زندگی گزارتے ہیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب میری شادی ہوئی تو میرے شوہر نے مجھ سے کہا کہ آپ اپنے کیریئر کو جاری رکھ سکتی ہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔مدیحہ افتخار نے بتایا کہ میں نے اس بات پر اپنے شوہر سے کہا کہ مجھے اداکاری نہیں کرنی، میں بس اب آرام سے گھر پر رہنا چاہتی ہوں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *