مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کا جانا ٹھہر چکا،

5

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کا جانا ٹھہر چکا، اگلے ماہ مارچ میں حکومت کے خلاف بھر پور اور نتیجہ خیز احتجاج کریں گے، سب جان چکے ہیں کہ عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے اب بد دعائیں دے رہے ہیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر  حسین نے کہاکہ عمران مافیا نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، قوم ایک بحران سے نکلتی نہیں کہ دوسرے کا شکار ہو جاتی ہے،وزراءکی بد تدبیری اورنا اہلی کی وجہ سےغربت مہنگائی اوربےروز گاری میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،نا اہل حکمرانوں سےفوری نجات نا گزیر ہے،حکومت کی 20ماہ کی کارکردگی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،خوفناک مہنگائی نے غریبوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں،سلیکٹڈ وزیر اعظم ابھی تک زبانی جمع خرچ اور جھوٹے وعدوں اور دعوؤں سے آگے نہیں بڑھ سکے ،نا اہل اور سلیکٹڈحکومت عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے،آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گرانا حکومت نے وطیرہ بنا لیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی حکومت پوری دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے،غیر دانشمندانہ اور ناقص پالیسیوں کی وجہ ملک سیاسی عدم تحفظ کا شکار ہو رہا ہے،تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،کپتان اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں، مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے کچھ نہیں ملے گا،مسلم لیگ (ن) پر لگائے جانے والے الزامات کو کپتان کسی صورت سچ ثابت نہیں کر سکتا،پوری قوم موجودہ حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے