خاص خبریں

مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ اسے پھر خود برداشت بھی کر سکیں، بیرسٹر سیف

مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ اسے پھر خود برداشت بھی کر سکیں، بیرسٹر سیف

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ کہ مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدالتی احکامات کا مذاق اڑا رہی ہے، مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل اسے خود برداشت بھی کر سکیں۔پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں اڈیالہ جیل کے سامنے عدلیہ کی آزادی کا جنازہ نکال رہی ہے، عدلیہ 26ویں ترمیم کی زنجیروں کو توڑ کر آئین و قانون کی پامالی کا نوٹس لے۔
بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے، بانی چیئرمین سے ان کی بہنوں کی ملاقات ان کا آئینی و قانونی حق ہے۔ملاقات کے بجائے بانی چیئرمین کی بہنوں کو گرفتار کر کے ویرانے میں چھوڑ دینا عدالتی احکامات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، حواس باختہ حکومت بانی چیئرمین کی بہنوں سے بھی خوفزدہ ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے