پاکستان

مریم نواز نے مسلم لیگ ن میں نیا ونگ قائم کردیا

مریم نواز نے مسلم لیگ ن میں نیا ونگ قائم کردیا

چیف آرگنائزر مریم نواز نے ن لیگ میں نیا ونگ قائم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی ہدایت پر ماہر تعلیم مزمل محمود کی سربراہی میں ن لیگ کاٹیچر زونگ قائم کردیاگیا۔ٹیچر زونگ کی کور کمیٹی کا پہلا اجلاس ن لیگ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت سابق صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ن لیگ کی سینئر رہنما انوشہ رحمان نے کی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اجلاس میں صوبہ بھر سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے مختلف درجات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اورماہرین تعلیم نے شرکت کی ۔اس موقع پر ن لیگ ٹیچرز ونگ پنجاب کے سربراہ معروف ماہر تعلیم مزمل محمودنے تنظیم کے بنیادی مقاصد اور اساتذہ کو درپیش مسائل پر رپورٹ پیش کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے