بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.3°C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر ایم ایس اور پرنسپل معطل

Monday, 24 March, 2025

وزیراعلی مریم نواز شریف نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، شہریوں کی شکایات پر پرنسپل اور ایم ایس معطل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شہری پھٹ پڑے ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور ایمرجنسی میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی جبکہ میڈیسن اور طبی ٹیسٹ کے باریمیں دریافت کیا۔جناح ہسپتال میں مریضوں کو ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے اور دیگر شکایات پر ایم ایس ڈاکٹر کاشف اور پرنسپل اصغر نقی کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *