بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 22.4°C
Wednesday, 18 November 2026 | پاکستان: 9 جمادی الثانی 1448

مریم نواز کا رویہ انتہائی تشویشناک ہے ، زرتاج گل

Wednesday, 13 November, 2024

تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کا یہ رویہ انتہائی تشویش ناک ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور پنجاب حکومت کو اسموگ پر پہلے سے جو اقدامات کرنے تھے وہ نہ کیے، وزیرِ اعلی پنجاب 13 کروڑ شہریوں کو چھوڑ کر چلی گئیں۔زرتاج گل نے کہا کہ وزیرِ ماحولیات بھی ساتھ گئیں، لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے اور حکمران دنیا کے پر فضا مقامات کی سیر کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا ہے کہ عوام کی فکر نہیں جو اس سموگ اور برے ماحول میں جی رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فصلوں کو جلانے سے روکنے کے اقدامات اور ماحولیات کو بچانے پر کام نہیں ہوا، انتظامیہ کو صرف پی ٹی آئی کے خلاف پرچوں پر لگا دیا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *