کالم

مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل امت کی گردن پر قرض ہے

riaz chu

غزہ پر اسرائیل کے ظلم وجارحیت میں روزبروز اضافے کا سبب مسلم حکمرانوں کی بے حسی ہے۔ اسرائیل کا صرف ایک علاج الجہاد ہے۔ جس طرح غیر مسلم ممالک مل کراسرائیل کی پشت پناہی کررہے ہیں ،اسی طرح مسلم حکمران متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کریں۔مسلم حکمران بے حسی کی چادر اتاریں اور امت مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے حق حکمرانی اداکریں۔پڑوسی ممالک فلسطینیوں کےلئے سرحدیں کھولیں اور انہیں فوری امداد پہنچائیں۔ لیاقت بلوچ ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل امت کی گردن پر قرض ہے۔ عالمِ اسلام کی قیادت جس قدر تاخیر کرے گی حالات گھمبیر اور جارح ناجائز قابض قوتیں اپنی گرفت مضبوط کریں گی۔ اِن اسلام و مسلم دشمن قوتوں کے جارحانہ عزائم کو آگے بڑھنے سے روکنا ہے۔مسلمانوں کے دیگر مقدس مقامات اور اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل مسلم ممالک زیادہ خطرات سے دوچار ہونگے۔ اسلامی ممالک کے سربراہان اگر غزہ فلسطین کی موجودہ صورت حال میں بھی اگر مطلوبہ اور مضبوط اقدام نہیں کرتے تو یہ بڑا المیہ ہوگا۔ اس جرم کو قدرت اور مسلم عوام معاف نہیں کریں گے۔ اسرائیل کی امریکہ ،برطانیہ اور یورپی ممالک سے غزہ میں فلسطینیوں کی جاری نسل کشی مہم نے مسلم حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ہے اورتمام مسلم ممالک کی فوجی ، ایٹمی صلاحیت پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ عالم اسلام میں عوام بیدار ہیں ، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر ہیں۔ د±نیا بھر میں جمہوریت ،انسانیت اور عالمی قوانین کا درد رکھنے والے غیر مسلم بھی فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی صیہونی امریکی ، یورپی حکمرانوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ صدر مجلسِ قائمہ سیاسی انتخابی قومی امور کمیٹی جماعت اسلامی ،لیاقت بلوچ نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوآئی سی سربراہی کانفرنس نے موثر اقدامات سے گریز کر کے بڑی تباہی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ او آئی سی سربراہی اجلاس دوبارہ بلایا جائے، کمزور موقف اور موثر اقدامات سے گریز کا ازالہ کیا جائے وگرنہ مسلم حکمرانوں کی بے حسّی پورے عالم اسلام میں مسلم بہار(Muslim Spring) کا دور لائے گی۔ فلسطین صرف فلسطینیوں کے حق آزادی کی بنیاد پر حل ہونا چاہیئے۔ اسرائیل کے ناجائز ناپاک وجود کا خاتمہ عالمی امن کےلئے ناگزیر ہے ۔ پوری د±نیا آگاہ رہے کہ ملت اسلامیہ کا ہر فرد، نوجوان، خواتین قبلہ اوّل بیت المقدس کی آزادی کی خاطر جہاد اور شہادت کےلئے تیار ہے ۔ 19 نومبر2023 کو غزہ مارچ تاریخ ساز مظاہرہ ہو گا۔جماعت اسلامی کا اسلامی، فلاحی، عوامی، انقلابی منشور کا اعلان ہوچکا ہے ۔ ترازو نشان جماعت اسلامی کا انتخابی نشان ہے ۔ جماعتِ اسلامی کے کارکنان، خواتین اور نوجوان پورے ملک میں ایک کروڑ گھروں پر دستک دیں گے۔ ووٹرز کے سامنے ماضی کے حکمرانوں کی ناکامیوں کی تاریخ رکھتے ہوئے انہیں جماعت اسلامی کی اہلیت و صلاحیت پر قائل کریں گے۔ لیاقت بلوچ نے سیاسی انتخابی کنونشن سے خطاب میں کہا کہ پی پی پی ، مسلم لیگ ، پی ٹی آئی چلے ہوئے کارتوس ہیں۔ اقتدار میں ان کی نااہلی ، ناکامی، کرپشن ، بدانتظامی اور ملک کو بحرانوں میں مبتلا کرنے والے امور حکمرانی نے ان کو بے نقاب کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستانی ملت کو انتخابات 2024ء میں منظم اور متحرک کرے گی۔ کارکنان دِل وجان سے پاکستان کو اسلامی خوشحال مستحکم پاکستان بنانے کی تحریک کا حصہ بن جائیں۔لیاقت بلوچ نے پختون جرگہ کے قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی مضبوطی خطہ کی بڑی ضرورت ہے۔ امریکہ، بھارت اور اسرائیل اسٹریٹیجک بنیادوں پر پاکستان اور افغانستان کو ا±لجھائے رکھنا چاہتے ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے افغان مہاجر مہمانوں کی بے دخلی کا فیصلہ یکطرفہ اور ردعمل کے نتیجے میں عجلت پر مبنی فیصلہ ہے۔ افغانوں کے ساتھ غیرانسانی برتاو¿ نقصان دہ نتائج کا سبب بنے گا۔ جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے اسرائیل نے ظلم وستم کی انتہاکردی ہے۔ ہسپتالوںاسکولوں اور رہائشی یونٹس پر بمباری کرکے بارہ ہزارسے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیاہے،لیکن انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ، عالمی عدالت اور اقوام متحدہ نے آنکھوں پر تعصب کی پٹی باندھ کر کانوں میں روئی ٹھونس لی ہے۔اسرائیل کا بدترین وحشیانہ پن اور ظلم وتشدد انہیں نظر نہیں آرہا نہ ہی مظلوم فلسطینیوں کی انہیں آہیں سنائی دے رہی ہیں۔ بے شمار جانوں کی قربانیاں دے کر بھی فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں ۔ فلسطین امت مسلمہ کا مقدس خطہ ہے جس کے تحفظ کی جنگ لڑتے ہوئے بارگاہ الٰہی میں سرخرو ہورہے ہیں۔عالمی استعماری طاقتیں جتنا بھی ظلم وستم آزمالیں مسلمانوں کے دلوں سے جذبہءجہاد کو ختم نہیں کرسکتیں۔ وہ دن دور نہیں جب سفاک اسرائیلی فلسطین سے بیدخل ہونگے اور مسلمان اپناقبلہءاول واپس لینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri