مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز آج لاہور پہنچیں گی۔مریم نواز کی آمد کیلئے ن لیگ کی جانب سے لاہور میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔دبئی میں گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے و الا وقت پاکستان مسلم لیگ کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی لیڈر شپ میں پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آگے آکر اپنا بھرپور ردار ادا کرنا ہوگا۔جنرل سیکرٹری ن لیگ امارات ابوبکر آفندی نے کہا کہ مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک ترقی کرے گا۔اس موقع پر مسلم لیگ رہنما غوث قادری نے مریم نواز کو شیلڈ دی۔واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ سال اکتوبر میں لندن روانہ ہوئی تھیں لندن سے جنیوا جاکر اپنے گلے کی سرجری بھی کرائی تھی۔
خاص خبریں
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز آج لاہور پہنچیں گی
- by Daily Pakistan
- جنوری 28, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 140 Views
- 2 مہینے ago